چینی حکومت ٹیکسوں میں کمی کی کوششیں جاری رکھے گی
بیجنگ(آئی این پی/ژنہوا) چینی حکومت ریوی نیو میں اضافے اور معیشت کو ترقی دینے کیلئے چھوٹے کاروبار کے ٹیکس میں کمی کی کوششیں جاری رکھے گی۔حکومت ٹیکسوں میں کمی کی سکیموں میں توسیع اور انھیں ہر سطح پر برقرار رکھے گی۔اور حقیقی معیشت کی امداد کیلئے کام کرے گی۔ اسٹیٹ انفورمیشن سینٹر کے ماہر معیشت وانگ یان ہانگ نے کہا ہے کہ آخری باری صوبہ شان ژی نے30پالیسیوں کا اعلان کیا تھا۔جن میں کم ان کم ٹیکس ریٹ اور کئی انتظامی چارجس سے ہائی ٹیک فرموں کو مستثنیٰ کیا گیاتھا اس کا مقصد آئندہ دو برسوں کے دوران حقیقی معیشت کی امداد کرنا ہے۔ نیشنل اکیڈمی آف اکنومیکس کے ایسوسی ایٹس ریسرچر جیانگ ژن نے تواقع ظاہر کی ہے۔ کہ اس سال ان پالیسیوں پر زیادہ توجہ دی جاے گی۔ تاکہ لاگت کم ہو ۔ مسائل ختم کیے جائیں۔ اور معیشت کی تعمیر نو کی جائے۔ حکومت کو انتظامی لائحہ عمل کو منظم کرنے کیلئے بھی کام کرنا چاہیے،اور ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات کے لیے مزید کام کیا جائے۔
چینی معیشت 2017کے دوران 6.9فیصد تک پہنچ گئی۔جبکہ اس کے مالیاتی ریونیو میں 7سے 8فیصد کا اضافہ ہوا۔