انڈر 19ورلڈ کپ : گرین شرٹس کو آج چوکرز کے چیلنج کا سامنا

انڈر 19ورلڈ کپ : گرین شرٹس کو آج چوکرز کے چیلنج کا سامنا

کرائسٹ چرچ(آئی این پی)انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )انڈر 19کر کٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسراکورٹر فائنل (آج)بدھ کو کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس جنوبی افریقی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ 8ٹیموں جن میں سے پاکستان، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے،پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست رہی تھیں،ٹورنامنٹ کا دوسراکوارٹر فائنل میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا،3کوارٹر فائنل25جنوری کو نیوزی لینڈ اور افغانستان جبکہ 4اور آخری کوارٹر فائنل26جنوری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا،سیمی فائنلز29اور 30 جنوری جبکہ 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی