ہنڈا پاکستان کی 2017ء میں ریکارڈ توڑ فروخت

ہنڈا پاکستان کی 2017ء میں ریکارڈ توڑ فروخت

لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈنے اپنی 2017ء کی سالانہ فروخت کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے 1994ء میں اپنے قیام سے لے کر اب تک کسی بھی سال کے دوران اتنی گاڑیاں فروخت نہیں کیں جتنی گزشتہ سال کے دوران ہوئیں۔ پچھلے سال ہنڈا نے 47,424 یونٹس فروخت کئے جو کہ سال 2016ء میں ہونے والی 31,780یونٹس کی سیل کے مقابلے میں 49%زیادہ ہے۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈکی اب تک کی بلند ترین سیلز میں نئی ہنڈا سوک کی مقبولیت نے اہم کردار ادا کیا ہے جو 2016ء میں اپنی لانچ کے بعد 11,069یونٹس سے بڑھ کر 2017ء میں 20,770یونٹس تک پہنچ گئی، یعنی انتہائی کم عرصہ میں اس کے مجموعی طور پر 31ہزار سے زیادہ یونٹس فروخ ہوئے۔ ہنڈا سوک اپنے بے مثال ڈیزائن، جدید ترین فیچرز اور زبردست کارکردگی کی بدولت سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کار ہے۔ اس کے علاوہ ہنڈا BR-V، مقامی طور پر تیار کی جانے والی پہلی 7-seater SUV، جوکہ 2017ء کے شروع میں متعارف کروائی گئی، 7,318 یونٹس کی متاثر کن تعداد میں فروخت ہوئی۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ اور سی ای او مسٹر ہیرونوبو یوشمیورا(Hironobu Yoshimura)نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’2017ء ہمارے لئے واقعی کامیابی کا سال تھا۔میں پاکستان میں ہنڈا کے کسٹمرز کا تہہ دل سے ممنوں ہوں کہ انہوں نے ہنڈا گاڑیوں کو پسند کرکے برانڈ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ اب تک کی بلند ترین فروخت کی یہ کامیابی ہمارے قابل قدر کسٹمرز کے ساتھ ساتھ ہمارے کاروباری شرکاء کار کی زبردست معاونت کے بغیر ممکن نہ تھی۔ پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری کو ایک اور چیلنجنگ سال کا سامنا کرنا ہوگا کیوں کہ مارکیٹ میں نئے پلیئرز بھی آرہے ہیں لیکن ہنڈا اپنے صارفین کو ان کی توقعات کے مطابق بہترین کوالٹی کی مصنوعات فراہم کرنے کے عزم پر پوری طرح قائم ہے۔‘‘

مزید : کامرس