سینچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 334 فیصد کا اضافہ

سینچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 334 فیصد کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران سینچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 334 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران کمپنی نے 35 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا جبکہ جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص نفع 152 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران سینچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 334 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کی فی حصص آمدنی میں بھی 608 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو 0.13 روپے فی حصص کے مقابلہ میں 0.92 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

مزید :

کامرس -