چین ، فا گروپ نے ایک سال میں 2لاکھ91ہزار ٹرک فروخت کیے

چین ، فا گروپ نے ایک سال میں 2لاکھ91ہزار ٹرک فروخت کیے

چینگ چن (آئی این پی/ژنہوا)فاجی فینگ آٹو موٹیو کمپنی لمیٹیڈ نے گزشتہ سال فا ٹرکوں کی فروخت میں نئے ریکارڈ قائم کیا کمپنی کے گزشتہ سال دو لاکھ 91 ہزار ٹرک فروخت ہوئے۔ان میں دو لاکھ 65ہزار میڈیم اور ہیوی ڈیوٹی ٹرک تھے۔ مارکیٹ میں فروخت ہونیوالے کل ٹرکوں میں فاکا حصہ 19.7فیصد رہا۔ کمپنی نے 6729میڈیم اور ہیوی ڈیوٹی ٹرک برآمد کیے، ان میں سے 1138ویتنام کو ،460روس کوفروخت کیے گئے۔ اس سال کمپنی نے تین لاکھ 19ہزار 8سو ٹرک فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ فا کمپنی 1953میں قائم ہوئی تھی اور اس نے چین کے شمال مشرقی صوبے جی لن میں اپنا کاروبار شروع کیا تھا۔

کمپنی اس وقت 80سے زیادہ ممالک اور خطوں میں اپنا کاروبار کررہی ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...