ای کامرس کے ذریعے 9.8 ارب روپے کی مصنوعات فروخت

ای کامرس کے ذریعے 9.8 ارب روپے کی مصنوعات فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں ای کامرس کے رجحان کو بتدریج فروغ مل رہا ہے، 571 مقامی تاجروں نے بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں کی ہیں جبکہ 9ارب 80کروڑ روپے کی مجموعی مقامی اشیاء و مصنوعات کی فروخت بھی ای کامرس کے ذریعے ہوئی ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق شہریوں میں انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافے ، جدید ٹیکنالوجی اور رابطہ کاری میں فروغ کے باعث ای کامرس کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ صارفین کو اشیاء و مصنوعات کی خریداری کے لئے لاگت میں کمی اور مسابقتی عمل میں اضافے کی وجہ سے فوائد حاصل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے اس شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صارفین ای کامرس کے ذریعے اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق مالی سال 2017ء کے دوران 90 فیصد آن لائن آرڈرز ایک کوڈ کے ذریعے بک کئے گئے کیونکہ بہت سارے صارفین اپنا دیٹا مکمل طورپر دینے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...