پاک انڈونیشیا تجارت میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے، احمد جواد

پاک انڈونیشیا تجارت میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے، احمد جواد

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور انڈونیشیا کی دوطرفہ تجارت میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے، اس وقت دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 2.1 ارب ڈالر سالانہ ہے۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ہارٹیکلچر کے سابق چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے احمد جواد نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل درآمد کرتا ہے جبکہ ٹیکسٹائلز سمیت دیگر مختلف مصنوعات کی برآمدات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی تجارت کے فروغ کیلئے تجارتی وفود کے تبادلوں میں اضافہ کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کی تاجر برادری ایک دوسرے کی ضروریات کے مطابق مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے اقدامات کر سکیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...