چین میں دسمبر کے دوران تانبے کی پیداوار میں 16.7 فیصد اضافہ

چین میں دسمبر کے دوران تانبے کی پیداوار میں 16.7 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ دسمبر کے دوران اس کی تانبے کی پیداوار میں 16.7 فیصد اضافہ ہوا جو ایک ریکارڈ ہے جس کی وجہ صنعتوں کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔ قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کے دوران چین میں 8 لاکھ 65 ہزار ٹن سے زیادہ تانبا پیدا کیا گیا جو دسمبر 2016ء کے مقابلے میں 16.7 فیصد اور دسمبر 2014ء کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار ہے۔
دسمبر 2014ء میں 8 لاکھ 33 ہزار ٹن تانبا پیدا کیا گیا تھا۔

مزید :

کامرس -