لائیڈ پوپ انڈر 19 ورلڈ کپ میں بہترین باؤلر بن گئے

لائیڈ پوپ انڈر 19 ورلڈ کپ میں بہترین باؤلر بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈ (اے پی پی) آسٹریلوی سپنر لائیڈ پوپ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں بہترین باؤلنگ کرنے والے باؤلر بن گئے، انہوں نے نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں منگل کو انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں جادوئی سپن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9.4 اوورز میں 35 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل میگا ایونٹ کی تاریخ میں بہترین باؤلنگ کا اعزاز آسٹریلیا کے ہی رالسٹن کو حاصل ہے جنہوں نے رواں ایونٹ کے دوران ہی پاپوا نیو گنی کے خلاف میچ میں 15 رنز کے عوض 7 وکٹیں لی تھیں، اس کے علاوہ لائیڈ پوپ انڈر 19 کرکٹ کی تاریخ میں بہترین باؤلنگ کرنے والے دنیا کے دوسرے باؤلر بن گئے، انڈر 19 کرکٹ میں بہترین باؤلنگ کا اعزاز عرفان پٹھان کو حاصل ہے جنہوں نے 2003ء میں 16 رنز دے کر 9 وکٹیں لی تھیں۔