افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 3ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 3ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع

 اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کے راستے کی جانے والی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 1.46 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ مالی سال کے اختتام تک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 3 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2010-11ء کے دوران 3.12 ارب ڈالر، مالی سال 2011-12ء کے دوران 1.70 ارب ڈالر، مالی سال 2012-13ء کے دوران 1.46 ارب ڈالر، مالی سال 2013-14ء کے دوران 2.18 ارب ڈالر، مالی سال 2014-15ء کے دوران 3.05 ارب ڈالر، مالی سال 2015-16ء کے دوران 3.46 ارب ڈالر جبکہ مالی سال 2016-17ء کے دوران 2.87 ارب ڈالر کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گئی ہے۔ اس طرح گذشتہ سات سالوں کے دوران مالی سال 2015-16ء کے دوران 3.46 ارب ڈالر کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم سب سے زائد رہا ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...