امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ

نیویارک(آن لائن) امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤہو رہا ہے جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ ہے،نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.05 فیصد بڑھ کر 1332.13 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے فروری کے لیے سودے 1.20 ڈالر (0.1 فیصد) کمی کے ساتھ 1331.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1332.63 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1332.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1329.75 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد گرنے کے بعد 1329.30 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔

مزید : کامرس