دسمبر کے دوران چینی سیاحوں کی آمد میں 37.9 فیصد کمی ہوئی، جنوبی کوریا

دسمبر کے دوران چینی سیاحوں کی آمد میں 37.9 فیصد کمی ہوئی، جنوبی کوریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات کی تجدید کے عہد کے باوجود دسمبر کے دوران چینی سیاحوں کی آمد میں 37.9 فیصد کمی ہوئی۔ تعلقات میں خرابی شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خلاف گذشتہ سال امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا میں تھاڈ نامی دفاعی نظام کی تنصیب کے باعث سامنے آئی تھی، چین اس نظام کو اپنے دفاع کے لیے خطرہ تصور کرتا ہے اور اس نے اس کی تنصیب کے خلاف سخت ردعمل بھی ظاہر کیا تھا۔ قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دسمبر کے دوران 3 لاکھ 32 ہزار سے زیادہ چینی سیاحوں نے جنوبی کوریا کا سفر کیا جو دسمبر 2016ء کے مقابلے میں 37.9 فیصد کم ہیں۔

مزید :

کامرس -