آئل ٹینکرز مالکان متحد ہیں،اعلیٰ حکام نوٹس لیں

آئل ٹینکرز مالکان متحد ہیں،اعلیٰ حکام نوٹس لیں

کراچی(اکنامک رپورٹر) آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شاہوانی نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں آئل ٹینکر ز اونر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شاہوانی نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، آئل ٹینکر اونرز متحد ہیں اور جب تک پی ایس او حکام لچک کا مظاہرہ نہیں کرینگے گاڑیاں فلنگ کے لیے نہیں لگائیں گے،اعلیٰ حکام اس معاملے پر نوٹس لیں۔ انھوں نے کہا کہ (آج)بروز بد ھ پی ایس او کے ملک بھر کے پمپ کو سپلائی معطل رہی۔دوسری جانب ترجمان پی ایس او کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کنٹریکٹر ، کاروباری شراکت داروں کا کردار قابل قدر ہے، آئل کارٹریج ایسوسی ایشن سے اتفاق ہوا تھا کے این ایل سی سمیت تمام کنٹریکٹر کیو سسٹم کی پابندی کرینگے،تاہم اس فیصلے پر اتفاق کے بعد آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا مطالبہ قابل افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں اور پبلک پراپرٹی کو محفوظ بنانے اور تیل کی محفوظ ترسیل کے لیے پی ایس او اپنی کوشش جاری رکھے گا۔

مزید : کامرس