آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین چوتھا ون ڈے26 جنوری کو کھیلا جائیگا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین چوتھا ون ڈے26 جنوری کو کھیلا جائیگا

ایڈیلیڈ(آئی این پی)عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔ انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز کو 5 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی اور تیسرے میچ میں 16 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

۔اس سے قبل میزبان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز 4-0 سے شاندار فتح کے ساتھ اپنے نام کی تھی۔ مہمان انگلش ٹیم ون ڈے سیریز جیت کر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...