گریم کریمر ون ڈے میں 100 وکٹیں مکمل کرنیوالے پانچویں زمبابوین

گریم کریمر ون ڈے میں 100 وکٹیں مکمل کرنیوالے پانچویں زمبابوین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(اے پی پی) زمبابوین ٹیم کے آل راؤنڈر گریم کریمر نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں زمبابوین باؤلر بن گئے ہیں، انہوں نے منگل کو بنگلہ دیش میں جاری سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں میزبان بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے کارنامہ انجام دیا، انہوں نے 85 میچز میں کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کیں۔
، اس سے قبل ہیتھ سٹریک، پراسپر اوتسیا، گرانٹ فلاور اور رے پرائس بھی اعزاز حاصل کر چکے ہیں، سٹریک 237 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، اوتسیا نے 133، فلاور نے 104 اور پرائس نے 100 وکٹیں لے رکھی ہیں۔