کینگرو اسپنر بریڈ ہاگ اپنے کیریئر کے اختتام پر جا پہنچے

کینگرو اسپنر بریڈ ہاگ اپنے کیریئر کے اختتام پر جا پہنچے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن(یوا ین پی)کینگرو اسپنر بریڈ ہاگ اپنے کیریئر کے اختتام پر جا پہنچے ہیں اور معاہدے کے آخری سال کے پیش نظر46 سالہ کھلاڑی کا آگے بڑھنا ممکن نہیں لگتا۔ چھ فروری کو 47 ویں سالگرہ منانے کے منتظر میلبورن رینی گیڈز کے اسپنر نے گزشتہ روز ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کیخلاف ابتدائی دو اوورز کلاسک انداز سے کئے مگر تیسرے میں توقعات کے برخلاف 18رنز دے کر واضح کر دیا کہ کوئی بھی کھلاڑی سدا کامیابی سے نہیں کھیل سکتا۔اگرچہ مزید ایک سال کھیلنے کی خواہش پوری ہو سکتی ہے لیکن فی الحال ان کا شاندار کیریئر ہوا میں معلق ہو چکا ہے۔