پاکستانی بیٹسمینوں نے غیر متاثر کن کھیل پیش کیا:عبدالرزاق

پاکستانی بیٹسمینوں نے غیر متاثر کن کھیل پیش کیا:عبدالرزاق

کراچی (سپورٹس رپورٹر) سابق قومی کرکٹرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کا ذمہ دار بیٹسمینوں کو قرار دے دیا۔ ماضی کے ٹاپ آل راؤنڈر عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ پاکستانی بیٹسمینوں نے غیر متاثر کن کھیل پیش کیا جو صرف 140 رنز بھی بنانے میں کامیاب ہو جاتے تو پاکستانی بالنگ اس ہدف کا دفاع کر سکتی تھی کیونکہ بیٹنگ کے برعکس بالرز کی کارکردگی زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ کمتر اسکور کا دفاع کرتے ہوئے بالرز پر شدید دباؤ ہوتا ہے جو وکٹوں کے حصول کیلئے اٹیک کرتے ہیں جس سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کمتر مجموعے کے ساتھ ایک یا دو خراب اوورز بھی حریف کو جتوانے کیلئے کافی ہوتے ہیں اور چونکہ مقابل بیٹسمینوں پر کوئی دباؤ نہیں ہوتا لہٰذا دباؤ کے عالم میں حریف ٹیم آسانی سے اپنے ہدف تک پہنچ جاتی ہے۔ دوسری جانب سابق اوپنر عمران نذیر نے بھی افسوسناک پاکستانی شکست کا ذمہ دار خراب بیٹنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس کم تجربے کی وجہ سے مسلسل ناکامی سے دوچار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر میں قدرے کم تجربہ کار بیٹسمینوں کو وکٹ سے آگاہی اور شاٹ سلیکشن کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جن شاٹس پر انہوں نے اپنی وکٹیں گنوائیں وہ اس صورت حال میں کھیلنے والے شاٹس ہی نہیں تھے کیونکہ ان وکٹوں پر کراس بیٹ اسٹروکس کھیلنا نقصان دہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کرکٹرز کو چاہئے تھا کہ وہ ٹور سے قبل تجربہ کار سابق ٹیسٹ کرکٹرز سے ہی مدد لے لیتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...