آل پاکستان گرلز سکولز اینڈ کالجز تھرو بال چیمپئن شپ 14 فروری کو ہوگی

آل پاکستان گرلز سکولز اینڈ کالجز تھرو بال چیمپئن شپ 14 فروری کو ہوگی

اسلام آباد(اے پی پی) دوسری آل پاکستان گرلز سکولز اینڈ کالجز تھروبال چیمپئن شپ 14 فروری سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں دو کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں انڈر14 اور انڈر19- شامل ہیں اور ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 13 فروری کو سٹی سکول میں ہونگی جس میں ڈراز کا اعلان کیا جائے گا.

اور نئے قوانین کے بارے میں بھی آگا ہ کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 16 فروری کو ہوگی جس میں اول آنے والی ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ روپے جبکہ دوئم آنے والی ٹیموں پچاس، پچاس ہزار روپے کے ساتھ، ساتھ میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ دونوں ایونٹ میں بہتر ی کھلاڑیوں کو پانچ، پانچ ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...