”جب زینب کے قاتل کو پہلے گرفتار کیا گیا تو اس نے یہ بہانہ کیا اور نکل گیا “شہبازشریف نے ایسی بات بتا دی کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

”جب زینب کے قاتل کو پہلے گرفتار کیا گیا تو اس نے یہ بہانہ کیا اور نکل گیا ...
”جب زینب کے قاتل کو پہلے گرفتار کیا گیا تو اس نے یہ بہانہ کیا اور نکل گیا “شہبازشریف نے ایسی بات بتا دی کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ جب پہلے اسے گرفتار کیا گیا تھا تو اس نے بہانہ بنایا کہ مجھے ہارٹ اٹیک ہو گیاہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف سے صحافی نے سوال کیا کہ اسے پہلے بھی پکڑا گیا تھا جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس نے بہانہ بنایا کہ مجھے ہارٹ اٹیک ہو گیاہے اور نکل گیا لیکن جب ڈی این اے کی پروفائلنگ ہو ئی تو یہ قابو آ گیا۔

واضح رہے کہ زینب اور قصور میں دیگر 7 معصوم کلیوں کو مرجھانے والا وحشی درندہ قصور میں زینب کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا اور اس نے اپنی منہ پر شرافت کا لبادہ اڑھ رکھا تھا جس کے باعث یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچ کر نکل گیا لیکن آخر کار گرفت میں آ گیا

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...