ایشا گپتا نے ہونٹوں کی سرجری کروالی، تصاویر وائرل

ایشا گپتا نے ہونٹوں کی سرجری کروالی، تصاویر وائرل
ایشا گپتا نے ہونٹوں کی سرجری کروالی، تصاویر وائرل

  

ممبئی (یوا ین پی )فلم راز3 سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے بھی دیگر اداکارا ؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہونٹوں کی سرجری کروالی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی سے مشابہت کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایشا گپتا فلموں اور اداکاری کے ذریعے تو کوئی خاص کمال نہ دکھا سکیں تاہم وہ بولڈ فوٹو شوٹ کے ذریعے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں،تاہم اب انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کروالی ہے ،اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح