فلم ہویا ٹی وی کچھ ہٹ کرکرنے کی کوشش کرتی ہوں،زارا شیخ

فلم ہویا ٹی وی کچھ ہٹ کرکرنے کی کوشش کرتی ہوں،زارا شیخ
فلم ہویا ٹی وی کچھ ہٹ کرکرنے کی کوشش کرتی ہوں،زارا شیخ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل واداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئے اداکاروں کیلئے کام کی نئی راہیں کھول دیں، اچھے نتائج کیلئے محنت کرنا ضروری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم ہویا ٹی وی ہر جگہ کچھ ہٹ کرکرنے کی کوشش کرتی ہوں جس کیلئے فوکس سکرپٹ اور اپنا کردار ہوتاہے‘ اگر کردار پسند آجائے تو تبھی ہی ہاں کرتی ہوں فن ایک سمندر کی طرح ہیں جہاں روزانہ آپ کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں ۔ٹی وی ڈرامہ ہو یا فلم عوام تفریح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ویسے تو ہر موضوع پر فلم اور ٹی وی ڈرامہ بننا چاہیے مگر فلمیں زیادہ تر ہلکے پھلکے کامیڈی اور میوزیکل موضوعات پر ہی ہوں ۔

مزید : کلچر