ملک کو اپنوں نے زیادہ نقصان پہنچایا:کامران جیلانی

ملک کو اپنوں نے زیادہ نقصان پہنچایا:کامران جیلانی
ملک کو اپنوں نے زیادہ نقصان پہنچایا:کامران جیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل کامران جیلانی نے کہا ہے کہ پچھلے ستر سالوں سے پاکستان کو جس قدر اپنوں نے نقصان پہنچایا ہے اتنا نقصان تو دشمنوں نے بھی نہیں پہنچایا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے محبت کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوتے جا رہے ہیں اور پچھلی تاریخ بھی نئی نسل کے سامنے آرہی ہے اور اب پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک شامل ہونے کیلئے ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جس کو اپنی ذا ت سے کوئی غرض نہ ہوو ہ صرف عوام کی بہتری کیلئے کام کرے اور جس دن ایسا لیڈر ملک کا وزیراعظم بن گیا تو پاکستانی عوام کی تقدیر بھی بدل جائے گی ۔کامران جیلانی نے کہا کہ پوری دنیا کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جن قوموں کے حکمران صادق اور امین تھے انہی قوموں نے دنیا میں ترقی کی جس کی بڑی مثا ل چین کی ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں ایسے نمائندے منتخب کئے جائیں جو صر ف عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہوں اور آئندہ الیکشن میں ایسے بے شمار اسمبلیوں میں نظر�آئیں گے ۔

مزید :

کلچر -