نئی بالی ووڈفلم ’’ویلکم ٹو دا نیویارک‘‘ کا ٹریلر جاری

نئی بالی ووڈفلم ’’ویلکم ٹو دا نیویارک‘‘ کا ٹریلر جاری
نئی بالی ووڈفلم ’’ویلکم ٹو دا نیویارک‘‘ کا ٹریلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’ویلکم ٹو دا نیویارک ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار چکری تولیتی کی کامیڈی فلم’’ویلکم ٹو دا نیویارک ‘‘ کا 2 منٹ 30 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور دلجیت دوسنجھ مرکزی کردار جبکہ اداکارہ لارا دتا، رتیش دیش مکھ، بومن ایرانی، رانا ڈگوبتی اور سوشانت سنگھ راجپوت بھی شامل ہیں۔ فلم میں فلم ساز و اداکار کرن جوہر دوہرے کردار جن میں ایک منفی کردار میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سلمان خان فلم میں مختصر کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی 2 نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو بھارت میں بہتر زندگی کی تلاش میں ہوتے ہیں اور اچانک نیویارک سٹی کے مزاحیہ ٹرپ کی بدولت ان کی زندگیاں ہمیشہ کے لئے بدل جاتی ہیں۔ فلم رواں سال 23 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -