راج کمار راؤ کا 2 جیو فلم فیئر ایوارڈز جیتنے پر مداحوں کا اظہار تشکر

راج کمار راؤ کا 2 جیو فلم فیئر ایوارڈز جیتنے پر مداحوں کا اظہار تشکر
راج کمار راؤ کا 2 جیو فلم فیئر ایوارڈز جیتنے پر مداحوں کا اظہار تشکر

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ نے 63 ویں جیو فلم فیئر ایوارڈز میں 2 ایوارڈز جیتنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار راؤ نے انسٹاگرام پر 63 ویں جیو فلم فیئر ایوارڈز میں فلم ’’ٹریپڈ‘‘ کے لئے بہترین اداکار کا کریٹک ایوارڈ اور فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ کے لئے بہترین سپورٹنگ رول کے ایوارڈ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں اور مداحوں کی حوصلہ افزائی، محبت، حمایت اور کامیابی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید : کلچر