سلمان میرے لئے سب سے خاص ہیں: زرین خان

سلمان میرے لئے سب سے خاص ہیں: زرین خان
سلمان میرے لئے سب سے خاص ہیں: زرین خان

  

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ سلمان خان ان کے لئے سب سے خاص اور دل کے سب سے قریب بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’ویر‘‘ سے ڈبیو کرنے والی اداکارہ زرین خان نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں آنے کا نہیں سوچا تھا اور نہ ہی میرا کوئی ارادہ تھا لیکن آج میں جو کچھ بھی ہوں ،سلمان کی وجہ سے ہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈیبیو کرنا میرے لئے ایک خواب ہے،بہت سے لوگ اداکار بننے کا خواب لے کراپنا گھر تک چھوڑ کر ممبئی آجاتے ہیں جوبعض اوقات پورا بھی نہیں ہوتا لیکن میں اس معاملے میں خوش قسمت ہوں۔ سلمان خان کی میں دل سے عزت کرتی ہوں، انہوں نے میرے لئے بہت کچھ کیا جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح