سیف علی خان اور آر مدھون 17 سال بعد دوبارہ فلم میں اکھٹے کام کریں گے

سیف علی خان اور آر مدھون 17 سال بعد دوبارہ فلم میں اکھٹے کام کریں گے
سیف علی خان اور آر مدھون 17 سال بعد دوبارہ فلم میں اکھٹے کام کریں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارسیف علی خان اور آر مدھون 17 سال بعد دوبارہ فلم میں اکھٹے کام کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار نودیپ سنگھ کی تاریخی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا کی عکسبندی راجستھان میں فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی جبکہ ممبئی اور اتر پردیش میں بھی فلم کی عکسبندی کی جائے گی۔

فلم میں اداکارسیف علی خان اور آر مدھون 17 سال بعد دوبارہ اکھٹے فلم میں کام کریں گے جس کے لئے دونوں اداکاروں کو گھڑ سواری اور تلوار سے لڑنے کی تربیت دی جائے گی۔ فلم کی پیشکش آنند ایل رائے دیں گے۔

مزید : کلچر