شوبز میں منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے،زینب راجہ

شوبز میں منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے،زینب راجہ
شوبز میں منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے،زینب راجہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل زینب راجہ نے کہا ہے کہ شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء میں جب کوئی بریک تھرو نہ ملی تو کمپیئرنگ اور ماڈلنگ تک محدود رہنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم احباب کی حوصلہ افزائی پر جدوجہد جاری رکھی۔ آج بطور ماڈل واداکارہ میگا پراجیکٹس کر رہی ہوں۔ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،صرف اپنے کام پر فوکس کرتی ہوں کیونکہ میری کوشش ہے کہ پروڈیوسر سمیت کسی کو میری وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔ زینب راجہ نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے حالات اور ماحول اچھا نہ ہونے کی وجہ سے ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے لوگوں نے اس میں دلچسپی نہیں لی۔

پاکستان فلم انڈسٹری اچھے دور میں داخل ہوچکی ہے جس کی ایک وجہ پڑھے لکھے لوگوں کا آگے آنا ہے۔

مزید : کلچر