ہمیشہ بہتر کرنے کی جدوجہد میں مصروف رہتی ہوں،رزکمالی

ہمیشہ بہتر کرنے کی جدوجہد میں مصروف رہتی ہوں،رزکمالی

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رز کمالی نے کہا ہے کہ ہمیشہ نیا سیکھنے اور بہتر کرنے کی جدوجہد میں مصروف رہتی ہوں۔وقت سے قبل ہی عزت اور شہرت قسمت والوں کو ہی ملتی ہے۔نیا سال میرے لئے کامیابیوں لے کر آیا ہے۔میری کئی ڈرامہ سیریلز ٹی وی پر آن ایئر ہیں یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔دوران ریکارڈنگ سیٹ پر فیملی جیسا ماحول ملنے سے حوصلہ مزید بلند ہوتا ہے۔اگر آپ کے ساتھ کام کرنے والے اچھے اور بااخلاق افراد ہوں گے تو آپ چوبیس گھنٹے بھی کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایاکہ سینئر فنکاروں کے ساتھ کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔میرے نئے ڈراموں کا بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...