رضوان واسطی کی 6ویں برسی آج منائی جائے گی

رضوان واسطی کی 6ویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور (فلم رپورٹر) اداکار رضوان واسطی کی 6ویں برسی آج منائی جائے گی۔وہ 1937ء کولاہو ر میں پیداہوئے ۔انہوں نے فنی کیریئر کاآغا ز ریڈیو پاکستان سے کیا اور بعد ازاں وہ پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے لگے، حقیقی زندگی میں انکی اہلیہ اداکارہ طاہرہ واسطی نے بھی ان کے ہمراہ بے شمار ڈرامہ سیریلز میں میاں بیوی کا کرداراداکیا ،ان کی بیٹی لیلیٰ واسطی نے بھی والدین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ۔وہ 24جنوری 2011ء کو انتقال کر گئے تھے۔

مزید : کلچر