نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا بہت ضروری ہے،شان

نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا بہت ضروری ہے،شان
نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا بہت ضروری ہے،شان

  

لاہور (فلم رپورٹر) شان شاہد کاکہناہے کہ فلم انڈسٹری کے بحران کو ختم کرنے اور اس کی بقا کیلئے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا بہت ضروری ہوچکا ہے جب تک نیا خون نہیں آئے گااس انڈسٹری کی رونقیں بحال نہیں ہوسکتیں۔ فلم انڈسٹری کی پہچان کبھی سٹوڈیوز ہی ہوا کرتے تھے ہم ایک وقت میں کئی کئی فلموں کی عکسبندی ایک ہی سٹوڈیو میں مکمل کرواتے تھے اب حالات بدل چکے ہیں سٹوڈیو مالکان کوچاہیے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سہولیات دیں جدید ٹیکنالوجی اپنے سٹوڈیوز میں لائیں جبکہ فلم میکرز فلموں کے معیار کو بہتر کرکے زیادہ سے زیادہ فلمیں بنائیں تو اْمید کی جاسکتی ہے کہ سٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہوں گی۔شان کامزید کہناتھا ارتھ ٹو کو جدید ٹیکنالوجی پر بنایا ناقدین نے اس فلم کو بہت پسند کیا ہے ،میری نئی فلم ’’ضرار ‘‘رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کو ہرلحاظ سے معیاری اور بہترین بنانے کی کوششوں میں لگا ہوں۔

مزید : کلچر