’’عیاری‘‘ اور ’’پیڈمین‘‘ کے ٹکراؤ پر اچھے کی امید ہے، سدھارتھ ملہوترا

’’عیاری‘‘ اور ’’پیڈمین‘‘ کے ٹکراؤ پر اچھے کی امید ہے، سدھارتھ ملہوترا
’’عیاری‘‘ اور ’’پیڈمین‘‘ کے ٹکراؤ پر اچھے کی امید ہے، سدھارتھ ملہوترا

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ فلم ’’عیاری‘‘ اور’’پیڈمین‘‘ کے باکس آفس پر ٹکراؤ پرصرف اچھے کی امید کی جاسکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ میری فلم ’’عیاری‘‘ اور اداکار اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘ کا 9 فروری کو باکس آفس پر ٹکراؤ سے گریز کیا جا سکتا ہے لیکن ہمیں اپنی فلم پر پورا بھروسہ ہے، یہ فلم کامیاب ہو گی کیونکہ اب ہم کچھ بھی نہیں بدل سکتے، ہم صرف اچھے کی امید کرسکتے ہیں۔ فلم ’’عیاری‘‘ میں اداکار سدھارتھ ملہوترا، منوج باجپائی، انوپم کھیر، نصیرالدین شاہ اور رکول پریت سنگھ جبکہ فلم ’’پیڈمین‘‘ میں اداکار اکشے کمار، سونم کپور اور رادھیکا اپتے شامل ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...