آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

 جنوری24 بدھ۔ جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے اور خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ 

برج ثور

 جنوری24 بدھ۔ کافی مسائل خود بخود حل ہو سکیں گے۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔ محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔

برج جوزا

 جنوری24 بدھ۔ کسی بھی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ دوسروں سے زیادہ توقعات کرنا مایوسی کا سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذا محتاط رہئے۔ نئے منافع بخش معاہدے طے کر سکتے ہیں۔ والدین تعاون کریں گے۔ 

برج سرطان

 جنوری24 بدھ۔ اچانک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ شریک کار کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں۔ اہم کاروباری خبر سن سکیں گے اور کاروبار میں خوشگوار تبدیلیاں آسکیں گی۔ 

برج اسد

 جنوری24 بدھ۔ وراثتی امور بہتر طریقے سے حل ہونگے۔ دوستوں کا تعاون بہت سے معاملات میں آسانی کا باعث ہو سکے گا۔ ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہوگا۔ کسی دور کے مقام کا سفر پیش آسکتا ہے۔

برج سنبلہ

 جنوری24 بدھ۔ وراثتی جھگڑے جنم لے سکتے ہیں محتاط رہیں۔ بیرون ملک سفر میں اچانک رکاوٹ پیش آسکتی ہے۔ ضروری کاموں کی تکمیل کی طرف توجہ دیں۔ غیر ضروری کاموں سے اجتناب برتیں۔

 

برج میزان

 جنوری24 بدھ۔ دوستوں کے ساتھ پروگرام لطف اندوز رہے گا۔سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔ ملازمت کے خواہش مند افراد کو حسب خواہش ملازمت مل سکے گی۔ محنت سے عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔

برج عقرب

 جنوری24 بدھ۔ تقریبات میںشرکت کر سکیں گے۔ محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ کاروباری مصروفیت سیر و سیاحت کا راستہ روک سکتی ہے۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔

برج قوس

 جنوری24 بدھ۔ کام میںحوصلہ افزائی سے ہمت بڑھے گی اور مزید بہتری کیساتھ کام کر سکیں گے۔ گھریلو معاملات خوشگوار رہیں گے جس سے ذہنی سکون حاصل ہوگا۔ جس سے خاطر خواہ فائدہ نصیب ہو سکے گا۔ 

برج جدی

 جنوری24 بدھ۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔ ازدواجی معاملات بہتر رہیں گے۔ اچانک خبر سے حیرانی ہو سکے گی۔ گھریلو افراد کا تعاون حاصل ہو سکے گا۔ اہم کاغذات پر دستخط سے پہلے اچھی طرح تسلی کر لیں ۔

برج دلو

 جنوری24 بدھ۔ کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ دوران سفر سامان کا خیال رکھیں ازدواجی زندگی خوشگوار رہے گی جس سے ذہن پر سکون رہ سکے گا۔ مستقبل سے متعلقہ معاملات کے متعلق پلاننگ کر سکیں گے۔

برج حوت

 جنوری24 بدھ۔ عزت و شہرت میںاور طاقت میں اضافہ ہو سکے گا۔ مالی امور میں طاقت کا استعمال بغیر سوچے سمجھے نقصان کا باعث ہو سکتا ہے۔ جس سے کاروباری معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم