گرانفروشوں کیخلاف آپریشن تیز ، مزید 34پکڑے گئے ، ہزاروں روپے جرمانہ

گرانفروشوں کیخلاف آپریشن تیز ، مزید 34پکڑے گئے ، ہزاروں روپے جرمانہ

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھا اور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 488مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر 09دکانداروں کے چالان کیے جبکہ8,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ، 33افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر34افراد کو گرفتار کروایا گیا۔05افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہر بھر گلی محلوں کی سطح پر آپریشن میں مزید تیزی لائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1