نیب کو آنکھیں دکھانے والے کرپشن نہیں بچا سکیں گے

نیب کو آنکھیں دکھانے والے کرپشن نہیں بچا سکیں گے

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب اور سپر یم کو رٹ کو ’’آنکھیں ‘‘ دکھانے والے اپنی کر پشن نہیں بچاسکیں گے ‘پوری قوم احتساب کیلئے سپر یم کورٹ او ر نیب کیساتھ ہے کسی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی ‘ملک میں احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کی ترقی کے دشمن ہیں‘آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کر یگی ۔ وہ شاہدرہ میں تحر یک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر مر کزی رکن نعیم حیدر بٹ ‘وسیم چوہدری اور میاں شکیل سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں جب سے طاقتوار لوگوں کے احتساب کا آغاز ہوا ہے ایسے لوگ سپر یم کورٹ اور نیب کو آئے روز نہ صرف دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ خود کو احتساب سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر پاکستانی قوم جاگ رہی ہے وہ سپر یم کورٹ اور عدلیہ کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

سرور

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...