موجودہ حکمران نوٹس ملنے پر ہی لا ل پیلے ہو رہے ہیں

موجودہ حکمران نوٹس ملنے پر ہی لا ل پیلے ہو رہے ہیں

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ابھی توشریف برادران کو نوٹس ہی ملنا شروع ہوئے ہیں تو یہ لال پیلے ہونا شروع ہو گئے ہیں ہمارے قائد آصف علی زرداری نے تو ان کے سیف الرحمن کو گیارہ سال بھگتا ہے اور ان کی طرف سے بنائے گئے جھوٹے کیسز میں گیارہ سال جیلیں بھی کاٹی ہیں اور اس کے بعد وہ اپنے اوپر بننے والے تمام جھوٹے اور بے بنیاد کیسوں کا عدالتوں میں سامنا کرکے باعزت بری ہو کر نکلے ہیں ۔وہ پانچ فروری کے موچی گیٹ کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 129میں خطاب کررہے تھے ۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ نیب میں اگر ان کے پنجاب کے ہر میگا منصوبوں کی انکوائری شروع ہو جائے تو حکمران روز ہی پیشیاں بھگتتے ہوئے نظر آئیں ۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1