پنجاب میں دبئی کے طرز تفریحی پارک بنانے کا منصوبہ
لاہور (جنرل رپورٹر)صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں میں باغات کو پھولوں کا گہوارہ اور بہترین تفریح گاہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانے کی پالیسی پر عمل پیر اہے ۔اس سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں دبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کے لئے صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ اور ایڈیشنل چیف سیکر ٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ممبران میں ڈویژ نل کمشنرز اور تمام ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ہونگے۔ اس سلسلے میں اہم اجلا میں صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ اور ایڈیشنل چیف سیکر ٹری پنجاب، صوبہ بھر کے تمام ڈویژ نل کمشنرز ، تمام ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سیکر ٹری بلدیات و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر بلدیات نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر میں لوگوں کو بہترین ماحول اور معیار زندگی فراہم کر نے کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہے۔ کمیٹی اس سلسلے میں جلد لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈ ویژنل ہیڈ کوارٹرزاور تمام ڈی جی پی ایچ اے دبئی گارڈن طرز پر پارک بنانے کے سلسلے میں جگہ اور لاگت کا تعین کر ے اور رپورٹ حکومت کو پیش کرے۔ اس رپورٹ کے موصول ہونے کے بعد فوری عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا۔