ڈائریکٹوریٹ آفکالجز میں ترقی پانے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب

ڈائریکٹوریٹ آفکالجز میں ترقی پانے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈائریکٹو ریٹ آف کالجز لاہور ڈویژن میں گزشتہ روز ملازمین کی ترقی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 20فیصد کوٹہ کے تحت درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین کو جونےئر کلرک ترقی پانے پر پرموشن آرڈر دئیے گئے،تقریب کی میزبانی کے فرائض صدر ایپکا طاہر ابدال طاہر شاہ نے ادا کیے ،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف محمد اشرف نے حاصل کیا ،سینئر نائب صدر ایپکا عابد مقصود ہاشمی نے اپنی دلکش آواز میں حمد و مناجات کلام اقبال پیش کیا،جنرل سیکرٹری ایپکا شہزاد مظفر نے خوبصورت انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ،ڈائریکٹر کالجزپروفیسرظفر عنایت انجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کو ترقی لینے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں ہدایت کی اپنا کام پہلے سے بھی بہتر انداز میں محنت اور ایمانداری سے سر انجام دیں ۔انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ ان ملازمین کی ترقی مکمل میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آپ لوگ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے محکمہ تعلیم کے کالجز میں نہایت فعال کردار ادا کریں گے،ڈائریکٹر کالجز نے ایپکا کے عہدیداران کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی ،ایپکا کے سرپرست اعلیٰ حاجی خالد محمود نے ترقی پانے والے ملازمین کو پھولوں کے ہار پہنائے ،ڈائریکٹر کالج نے اس موقع پر کہا کہ ترقی کے اس عمل کو مزید تیز کیا جائے گا ،انہوں نے چھوٹے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ،تقریب کے آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمدزاہد میاں اور منور حسین نے بھی ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کیا۔ خوبصورت تقریب میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور چودھری نذیر احمد صدر اخبار فروش یونین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی