سوائن فلو کی علامات ایک ہفتہ بعد کم ہونے لگتی ہیں،ڈاکٹر ید اللہ

سوائن فلو کی علامات ایک ہفتہ بعد کم ہونے لگتی ہیں،ڈاکٹر ید اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)چیف ایگزیکٹوآفیسرہیلتھ لاہور ڈاکٹریداللہ نے کہا ہے کہ ایچ ون این ون یا سوائن فلو ایک حالیہ انفلوائنزا کا ذیلی ٹائپ اے وائرس ہے جو2009میں اس وقت سوائن فلوکا ہم معنی یا مترادف بن گیا،جب عالمی ادارہ صحت ڈبلیوایچ اونے اس بیماری کوایک وبا قراردیا،اس کے بعد متعددودیگر وائرس جیسے ایچ ون این ٹو،ایچ ٹواین ون،ایچ تھری این ون،ایچ تھری این ٹو،اور ایچ ٹواین تھری بھی سامنے آچکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینئر صحافی وصدر کاہنہ میڈیا کلب (رجسٹرڈ) ڈاکٹرمحمدعدنان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈاکٹریداللہ کا مزیدکہنا تھا کہ اگست 2010میں اس وباء کے خاتمے کا اعلان کیا گیا،اور اس وائرس کے بارے میں تصورکیا جانے لگا کہ یہ خاص موسم میں واپس آکر عالمی سطح پر اثرات مرتب کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے نام کے باعث اکثر افراد سوچ میں پڑجاتے ہیں کہ کیسے یہ پاکستان میں آتا ہے،یعنی کہ ایک مسلم اکثریت ملک میں ،یہ حقیقت ہے کہ اس وائرس سے متاثر سورسے مختلف جانوروں ، پرندوں یا انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور اسی وجہ سے انفلوائنزا کے مختلف وائرسزغیرمتوقع طورپر اچانک سامنے آتے ہیں،سوائن فلو ایک وائرل انفیکشن ہے اور بیکٹیریل نہیں اسی وجہ سے کوئی اینٹی بائیوٹک اس کا علاج نہیں کرسکتی،بخار،بہتی ناک،جسمانی درد اور دردمیں کمی کے لئے دیگرنسخوں اور کھانسی ،نزلہ زکام اور فلو کے روایتی طریقہ علاج سے مددلی جاسکتی ہے،عام طورپر سوائن فلو کی علامات ایک ہفتے سے دس دن کے اندر کم ہونے لگتی ہیں۔
ڈاکٹر ید اللہ