جامعہ اشرفیہ شعبہ مالیات کے انچارج سید اسلم شاہ کا انتقال

جامعہ اشرفیہ شعبہ مالیات کے انچارج سید اسلم شاہ کا انتقال

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ اشرفیہ لاہورکے سابق مہتمم حضرت مولانا محمد عبیداللہؒ کے داماداور جامعہ اشرفیہ کے شعبہ مالیات کے انچارج سید محمد اسلم شاہ علالت کے بعد تقریبًا 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم نے دو بیٹے سید ابوبکر شاہ ، سید عمر شاہ دو بیٹیاں اور بیوہ سوگوار چھوڑے مرحوم سید اسلم شاہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید، قاری احمد عبید،امجد عبید ، حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید کے بہنوئی اور جامعہ اشرفیہ کے شعبہ جدید معہد ام القریٰ کے چیئرمین مولانا حافظ زبیر حسن کے سسر تھے مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی جس میں شیخ الحدیث ولی کامل حضرت صوفی محمد سرور مدظلہٗ ،مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا عبدالرحیم چترالی ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ،حافظ خالد حسن ،مولانا فیاض الدین ، مفتی احمد علی، مفتی محمد زکریا، مفتی شاہد عبید، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولاناسید فہیم الحسن تھانوی ، مولانا اویس ارشد ، مولانا سعد بن اسعداور مولانا حافظ شعیب الرحمن قاسمی ، علامہ یونس حسن،مولانا الطاف گوندل ، ممتاز سماجی شخصیت اعجاز احمد سکا، عاطف سکا، عثمان پراچہ، یوسف پراچہ، معروف مسلم لیگی راہنما چوہدری اختر رسول، عبدالعلیم ،طلبہ و اساتذہ اور تمام مسالک کے علماء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی بعد میں مرحوم کو مقامی قبرستان شیرشاہ اچھرہ لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔دریں اثناء مختلف و دینی ومذہبی شخصیات جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا محمد امجد خان ، پروفیسر ڈاکٹر مولانا سرفراز اعوان، مولانا ڈاکٹر سعد صدیقی، مولانا قاری احمد میاں تھانوی، مولانا پیر اسد اللہ فاروق نقشبندی، مولانا زاہدالراشدی، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا عزیز الرحمن ثانی اور مولانا عبدالشکور حقانی سمیت دیگر علماء نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے شعبہ مالیات کے انچارج سیدمحمد اسلم شاہ مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سید محمد اسلم شاہ انتہائی متقی پرہیز گاراور نیک سیرت انسان تھے انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

انتقال

مزید : میٹروپولیٹن 1