احتساب کے نام پر سیاست اور انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،پرویز ملک

احتساب کے نام پر سیاست اور انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،پرویز ملک

لاہور( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاست اور انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،اللہ کے فضل سے کوئی مشکل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو قومی ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہ روک سکی ، پاکستان میں جمہوریت اورپارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے رواں سال مئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا ،قائد اعظم کے نظریے کے تحت جدید اور روشن پاکستان کی معمارمسلم لیگ(ن) ہے،ن لیگ کو کڑا اور بلاامتیاز احتساب تو منظور ہے لیکن احتساب کے نام پر انتقام، سیاست اور مذاق کسی صورت گوارا نہیں۔

، غریب قوم کے اربوں روپے بچانا اور ان کی خدمت کرنا اگر جرم ہے تو ن لیگ یہ جرم ہزار بار کریگی،ملکی ترقیاتی منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچا کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انفراسٹرکچر ہو یا توانائی کے منصوبے لیگی حکومت نے غریب قوم کے وسائل بچائے ہیں۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1