گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے وفد کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے وفد کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سول‘ ملتان روڈ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور الایمان ایجوکیشن سکول سسٹم‘ملتان روڈ‘ چوہنگ‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ہیری ٹیج اسلامک سکول‘ ماڈل ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل گرلز ہائی سکول‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ تاج پورہ سکیم‘ لاہور‘سادات ماڈل ہائی سکول‘ جمال پارک‘ شاہدرہ‘لاہور‘حسیب ماڈل ہائی سکول‘ امامیہ کالونی‘ شاہدرہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد534تھی۔