(ن) لیگ کے خلافسازشیں ان کے اپنے ہی کر رہے ہیں،کاشف نمبردار

(ن) لیگ کے خلافسازشیں ان کے اپنے ہی کر رہے ہیں،کاشف نمبردار

رائیونڈ (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ضلع لاہور کے سینئرنائب صدر چوہدری کاشف اسماعیل نمبر دار نے کہا ہے کہ نیب میں شریف خاندان کے خلاف لندن فلیٹس مقدمے میں ضمنی ریفرنس دائر ہونے سے مزید رسوائی ہو گی،شریف خاندان کی کرپشن پاکستان تک ہی محدود نہیں بلکہ بیرون ملکوں تک پھیلی ہوئی ہے، ن لیگ کے خلاف سازشیں انکے اپنے ہی کر رہے ہیں ان کا اقتدار چند دنوں کا مہمان ہے سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم خو ش آ ئند ہے پنجاب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، کرپشن کے ناسور نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے،وہ ان خیالات کا اظہار محمد علی چوک لاہور روڈ اپنے دفتر میں کار کنوں اور میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1