شریف فیملی مکمل طور پر عوامی اعتماد سے محروم ہو گئی،عبدالعلیم خان

شریف فیملی مکمل طور پر عوامی اعتماد سے محروم ہو گئی،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہباز شریف کے جلسے نظر نہ آنے والی خوشحالی کے بلند و بانگ دعوؤں کے سوا کچھ بھی نہیں ،انہیں مزید عوامی وعدوں کی بجائے عوام سے اپنے گزشتہ گناہوں کرپشن ، وعدہ خلافیوں اور عدالتوں میں بار بار طلبی پر معافی مانگنی چاہیے ،عبدالعلیم خان نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی مکمل طور پر عوامی اعتماد سے محروم ہو چکی ہے وہ 3بار وزیر اعظم رہنے کے بعد قوم کا شکریہ ادا کرنے کی بجائے انتشار کی سیاست پر اتر آئے ہیں انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ اداروں میں تصادم کا ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا اور پاکستانی عوامی دوبارہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی تقریریں سننے کے بعد یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کو شریف فیملی نے سپر پاور بنا دیا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ شعبدہ بازوں نے ورثے میں ملنے والی خوشحالی اور دیانتداری ملک سے چھو منتر کر دی ہے عوام دونوں بھائیوں کی تقریریں سننے کے بعد جب اپنے معاشی حالات اور ملک کی حالت زار دیکھتی ہے تو اس کے پاس ن لیگ کو کوسنے کے علاوہ کوئی اور چارا نہیں ہوتا ۔

علیم خان

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...