الخدمت فاؤنڈیشن مستحقین کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات دے رہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

الخدمت فاؤنڈیشن مستحقین کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات دے رہی ہے،ذکر اللہ ...

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور غرباء اور مستحقین لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے جو انسانی خدمت کا عظیم ترین کام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے زون 160 میں لگائے گئے میڈکل کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میڈکل کیمپ میں چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹر اختر ، چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر احمد علی ،آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمران ظفر ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، محمد ریاض ، اسد عمران ، اکرام شاہین و دیگر نے حصہ لیا ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر بدقسمتی سے شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام علاج معالجہ کے لیے ترس رہے ہیں اور حکمران طبقہ اور محکمہ صحت اخباری بیانات اور رپورٹس کی حد تک صحت کی سہولیات عوام کو فراہم کررہے ہیں ۔ حقیقت میں ہسپتالوں حالت زار انتہائی خراب ہے جہاں غریبوں کیلئے ادویات تک ناپید ہیں جو محکمہ صحت اور حکمرانوں کی ناہلی کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ادارے فلاحی و رفاہی کاموں میں ملک بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں خاص کر الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمت کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے میڈیاکو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میڈکل کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کا فری چیک اپ کیا گیا، ہزاروں کی تعداد میں فری ادویات تقسیم کیں گئیں ،700سے زائد لوگوں کی بلڈ ٹیسٹ کیے گئے ۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1