چیف جسٹس ملک ٹھیک کرنے سے قبل عدالتی نظام کی خرابیاں دور کریں،اویس نورانی

چیف جسٹس ملک ٹھیک کرنے سے قبل عدالتی نظام کی خرابیاں دور کریں،اویس نورانی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ججوں کو سیاست کا شوق ہے تو استعفے دے کر الیکشن لڑیں۔ عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ چیف جسٹس پورا ملک ٹھیک کرنے سے پہلے عدالتی نظام کی خرابیاں دور کریں۔ عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیج کر پورے ملک کو گالی دی ہے۔ عمران خان کا طرز سیاست اخلاقیات کے منافی ہے۔ سیاست میں بدزبانی کا کلچر پھیلانے والے نوجوان نسل کا اخلاق تباہ کر رہے ہیں۔ مال روڈ کے ناکام جلسے کے بعد اقتدار پرستوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو سیاسی جنگ میں فریق نہیں بننا چاہیے ہم 2018 کے الیکشن میں لادینی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...