نوازشریف کے بعد شہباز شریف کی الٹی گنتی بھی شرو ع ہو گئی،یاسر

نوازشریف کے بعد شہباز شریف کی الٹی گنتی بھی شرو ع ہو گئی،یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ بڑے بھائی کے بعد چھوٹے بھائی کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے عوام اب شہباز شریف کے ڈھکوسلوں میں نہیں آئیں گے۔ دولت بنانے اور اپنوں کو نوازنے کے لئے شہباز شریف نے پنجاب کے خزانے کو بے دریغ استعمال کیا جس کا حساب نام نہاد خادمِ اعلیٰ کو دینا پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کا حکومت سے علیحدہ ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں عوام کے سامنے ن لیگی حکومت کی کرپشن عیاں ہوں چکی ہے۔ آئندہ انتخاب میں ن لیگ قصہ پارینہ بن جائے گی۔ تحریک انصاف وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

یاسر

مزید : میٹروپولیٹن 1