سیاسی و سماجی رہنما مصطفی رانا کی پاکستان فریڈم موومنٹ میں شمو لیت

سیاسی و سماجی رہنما مصطفی رانا کی پاکستان فریڈم موومنٹ میں شمو لیت

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے ہیڈ آف ممبر شپ و صدر پنجاب جی ایم لالی ایڈووکیٹ سے سنٹرل سیکرٹریٹ میں معروف وممتاز سیا سی و سماجی شخصیت محمد مصطفی رانا نے ملاقات کی ۔ جی ایم لالی نے محمد مصطفی رانا کو پارٹی کے ویژن، مشن، مقاصد اور پاکستان پلان کے بارے میں تفصیلا''آگاہ کیا ۔ محمد مصطفی رانا پارٹی پر وگرام اور پالیسیوں سے اتفاق اور پی ایف ایم چےئرمین ہارون خواجہ کی پر عزم قیادت پر مکمل اعتماد کر تے ہو ئے پاکستان فر یڈم موومنٹ پارٹی میں شمولیت کا با قاعدہ اور باضا بطہ اعلان کیا جسے بے حد سراہا گیا ۔ پی ایف ایم کے مرکزی رابطہ سیکرٹری ضماد گر یوال اور مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر محمد بلال صابر نے محمد مصطفی رانا کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہو ئے انہیں مبارک با د دی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...