سپریم کور ٹ عدلیہ مخالف تقریروں کا نوٹس لے،رائے حسن نواز

سپریم کور ٹ عدلیہ مخالف تقریروں کا نوٹس لے،رائے حسن نواز

لاہور( پ ر) تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نواز اور شہباز کی عدلیہ و اداروں کے مخالف تقریروں کا نوٹس لے۔شریف مافیا قانون کی پکڑ میں آچکا ہے۔پاکستان میں کرپشن کو فروغ دینے میں شریف برادران کا اہم رول ہے۔چند ماہ قبل نواز شریف خود کو احتساب کیلئے پیش کررہے تھے لیکن اب احتساب ہونا شروع ہوا ہے تو اداروں کیخلاف محاذ آرائی پر اتر آئے ہیں۔فوج اور عدلیہ مخالف مہم ہی جعلی جمہوریت کے خاتمے کا باعث بنی ہے۔انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف نیب ،سپریم کورٹ اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔جو لوگ ماضی میں اداروں کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں ان کا احتساب وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔

رائے حسن

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...