(ن) لیگ کو انتخابات میں عبرتناک شکست ہو گی،یاسر بلوچ

(ن) لیگ کو انتخابات میں عبرتناک شکست ہو گی،یاسر بلوچ

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما یاسر بلوچ نے کہا کہ شہباز شریف کا زرداری سے لوٹا ہوا مال برآمد کروانے کا دوبارہ اعلان کرنا سیاسی لطیفے کے سوا کچھ نہیں وہ آج بھی زرداری سے برآمدگی کروا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کو ایم اے او کالج کی کینٹین سمجھنے والے خواجہ سعد رفیق ن لیگ کے مولا جٹ ہیں انہیں نواز شریف کے نا اہل ہونے کا غم نہیں اپنے احتساب سے خوفزدہ ہو کر ہرزہ سرائی کر رہے ہیں ۔خواجہ سعد رفیق اور نون لیگ کے درباریوں کو آئندہ عام انتخابات میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...