یورپی یونین کا آسیہ مسیح کیلئے ریلیف کا مطالبہ ناقابل قبول ہے،مظہر کاظمی

یورپی یونین کا آسیہ مسیح کیلئے ریلیف کا مطالبہ ناقابل قبول ہے،مظہر کاظمی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کا جی ایس پی پلس کے بدلے آسیہ مسیح کے لئے ریلیف کا مطالبہ ناقابل قبول ہے۔ حکومت بیرونی دباؤ پر گستاخی رسول کی مرتکب آسیہ کو بیرون ملک فرار کرانے سے باز رہے۔ ایسا کیا گیا تو حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔ یورپی یونین پاکستان کے اندرونی ومذہبی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

حکومت توہین رسالت کے مجرموں کو ریلیف دینے کی بجائے پھانسیوں پر لٹکائے۔ آسیہ کو عدالت سے سنائی گئی سزائے موت پر فی الفور عمل کیا جائے۔ قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اہل سنت کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے مزید کہا کہ امریکہ میں چلائی جانے والی '' فری کراچی مہم '' کے پیچھے الطاف حسین اور بھارت کا ہاتھ ہے۔ پاکستانی حکومت امریکہ سے فری کراچی مہم کو روکنے کا مطالبہ کرے۔

مظہر کاظمی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...